0

انصاف کی فراہمی میں خواتین ججز کا کردار قابل ستائش ہے،چیف جسٹس

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں خواتین ججز کا کردار قابل ستائش ہے،پاکستان کی عدلیہ میں خواتین کی بڑھتی نمائندگی خوش آئند ہے۔

خواتین ججز کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ خواتین ججز کی خدمات کو تسلیم کرنا ہمارا فرض ہے،صنفی مساوات اور عدلیہ میں خواتین کی شمولیت  ایک مثبت پیش رفت ہے۔

عدالتی نظام میں شفافیت اور انصاف کے فروغ میں خواتین کا کلیدی کردار ہے،خواتین وکلا ءاور ججز کے لیے مزید سازگار ماحول فراہم کریں گے۔

انصاف تک رسائی کو حقیقت بنانے کے لیے کام جاری رکھیں گے،خواتین ججز کی ثابت قدمی اور دیانت داری آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply