0

شرح سود 12 فیصد پر برقرار،اسٹیٹ بینک کا مہنگائی بڑھنے کے خدشے کا اظہار

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق شرح سود بارہ فیصد پر برقرار رہے گی۔ 

پاکستان کے مرکزی بینک نے مستقبل میں مہنگائی بڑھنے کے خدشے کا بھی اظہار کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک نے کہا ہےکہ کھانے پینے کی اشیا، بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں کا بڑھنا مہنگائی میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں معاشی سرگرمیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں، بڑھتی درآمدات کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ پر دباؤ آیا، معاشی استحکام برقرار رکھنے کیلئے شرح سود کافی حد تک مثبت ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply