0

جمہوری نظام کی مضبوطی کیلئے ملکر کام کرنا ہے، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کی مضبوطی کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان کے نئے سال کے آغاز پر سب اراکین کو خوش آمدید کہوں گا۔ 8ویں بار پارلیمان سے خطاب کرنا اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کی معاشی صورتحال کی بہتری کے لیے اقدامات کرنے ہیں۔ اور ملک میں گڈ گورننس کو یقینی بنانا ہے۔ ہمیں پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے عزم کے ساتھ کام کرنا ہے۔ اور عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کے لیے ایوان کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمیں ملک میں سیاسی استحکام کو فروغ دینا ہے۔ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے ہیں جبکہ قانون کی حکمران کو یقینی بنانا ہے۔ ملک کی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔ اور مثبت راستے پر چلنے کے لیے حکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ جبکہ معاشی ترقی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply