چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کیلئے 6 ججز کے ناموں کی منظوری دیدی گئی ۔
اعلامیہ کے مطابق جسٹس محمد ہاشم کاکڑ، جسٹس محمد شفیع صدیقی،جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس شکیل احمد،جسٹس عامر فاروق،جسٹس اشتیاق ابراہیم کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا ایکٹنگ جج تعینات کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔