کرک: خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 5 دہشتگرد مارے گئے۔
کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دعویٰ کیا ہے کہ کرک کےعلاقے میر کلام بانڈہ میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔ خفیہ اطلاع پر کی جانے والی کارروائی کے دوران دہشتگرد مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مارے جانے والے دہشتگردوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی فوری طور پر شناخت نہ ہو سکی۔
سیکیورٹی اداروں کی جانب سے علاقے میں مزید سرچ آپریشن جاری ہے۔









