سیمینار میں ہائیر کے ڈیلر نیٹ ورک، تجارتی شراکت داروں اور دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی ۔ مشترکہ قیادت ، جدت، گرین ماحولیات اور بہتر مستقبل کے موضوع پر منعقدہ ہونے والے سیمینار میں ہائیر کے انقلابی خیالات کا چرچہ رہا۔
سیمینار میں ماحولیاتیِ آلودگی کو کنٹرول کرنے اور اپنے کسٹمرز کی بدلتی ہوئی تمام ضروریات کو پورا کرنے کا عزم کیا گیا۔
سیمینار کی ایک اہم سرگرمی ہائیر کی فیکٹری کا دورہ تھا، جہاں ملک بھر سے آئے ایک ہزار سے زائد ڈیلرز نے مصنوعات کی پروڈکشن اور ڈسپلے سینٹر کا معائنہ کیا۔ ڈیلرز نے جدید ٹیکنالوجی کی حامل مصنوعات کی تیاری کے اعلیٰ معیار کا براہ راست مشاہدہ کیا۔
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے مہمانِ خصوصی کے طور پر سیمینار میں شرکت کی ۔ انہوں نے اپنی محنت اور ثابت قدمی کے سفر کو ہائیر کی جدت پسند مثالی کامیابیوں کے ہم پلہ قرار دیا۔
ارشد ندیم نے کہا کہ جس طرح محنت اور لگن نے مجھے میرے خواب کو پورا کرنے میں مدد دی، اسی طرح ہائیر کی کاوشیں صارفین کی زندگی کو مزید آسان و آرام دہ بنا رہی ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائیر کے سی ای اور فینگ ژیانفا نے کہا کہ Haier نہ صرف صارفین کی توقعات پر پورا اتر رہا بلکہ مصنوعات کے معیار کو نئے مقام پر لے جانے کے لیے کوشاں ہے۔
ڈائریکٹر سیلز صہیب راٹھور نے کہا کہ 2025 صارفین کے ساتھ مزید قربت اور مستحکم کاروباری امور کا سال ہو گا۔ ڈائریکٹر مارکیٹنگ ہمایوں بشیر نے کہا کہ ہائیر ٹیکنالوجی کی انقلابی تبدیلیوں کے لیے پرعزم ہے۔ جو ہمارے صارفین کے لیے آرام اور سہولت کا نیا باب کھولیں گی۔”
ایونٹ کے دوران پروڈکٹ مینیجرز نے بھی نئے پروڈکٹس کے لانچ پر روشنی ڈالی، جو صارفین کی زندگی کو مزید آسان، اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کریں گی ۔
ہائیر برانڈ سیمینار جدید ٹیکنالوجی، ماحولیاتی استحکام اور جدید طرزِ زندگی کے لیے روشن مستقبل کا ایک عملی مظاہرہ تھا ، سیمینار کے دوران ہائیر نے شاندار کارکردگی دکھانے والے ڈیلرزکو ایوارڈز سے نوازاگیا۔