0

پنجاب میں بڑے پیمانے پر افسران کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

لاہور، پنجاب میں بڑے پیمانے پر افسران کے تقررو تبادلے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید قاضی کو تبدیل  کرکے سیکریٹری کوآپریٹوز ڈیپارٹمنٹ تعینات جبکہ عمران سکندر سیکریٹری ٹرانسپورٹ پنجاب تعینات کردیئے گئے۔

سیکریٹری ریگولیشن عرفان سندھو کو سیکریٹری زکوۃ وعشر جبکہ سیکریٹری زکوۃ وعشر ابراراحمد کو سیکرٹری ریگولیشن پنجاب تعینات کر دیا گیا۔

کمشنر ڈی جی خان ناصر محمود ایم ڈی ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن جبکہ رجسٹرارکوآپریٹوز اشفاق احمد کو تبدیل کر کے کمشنر ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا۔

مریم خان کو کمشنر فیصل آباد ڈویژن، مسرت جبیں کو کمشنر بہاولپور ڈویژن، عامر کریم کو کمشنر ملتان ڈویژن تعینات کردیا گیا۔

سلوت سعید کو رجسٹرارکوآپریٹوز پنجاب، کمشنر بہاولپورڈویژن نادر چٹھہ سیکریٹری پنجاب ا سکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیئے گئے۔

حمیرا اکرام ایم ڈی پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ، ذیشان شبیررانا کو اسپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply