0

پنجاب میں شدید دھند، مختلف مقامات پرموٹرویزکو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا

پنجاب کے بیشترعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، کئی مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق  پنجاب کے مختلف مقامات پر شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک اورموٹروے ایم 3 کو  لاہور سے جڑانوالہ  تک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

موٹروے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک اورلاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو بھی دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے، معلومات اورمدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

موٹرویزکوعوام کی حفاظت اورمحفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات سفر کریں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، ڈرائیورز فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply