صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ کارکن بانی کی رہائی اور حقیقی آزادی تک گھروں کو واپس نہیں جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم عدلیہ کو کمزور کرنے کیلئے لائی گئیں، موجودہ حکومت کی ساری ترامیم آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، عدلیہ آزاد کرا کے دم لیں گے۔
امین گنڈا پور نے کہا کہ ہماری پارٹی کی خواتین جیل میں ہیں اور پنجاب میں گھروں میں گھس کر چادر اور چار دیواری کو پامال کیا، یاد رکھو اس کا حساب دینا پڑے گا۔
انہوں نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ریاستی اداروں کو لوگوں کے خلاف استعمال کررہے ہو، میں اس کا جواب اور حساب لیں گے، آج ہمارے پاس ایک ہی اپشن ہے اپنی عزت نیلام کرنی ہے یا لڑنا ہے؟ کیونکہ اب میری عزتیں محفوظ نہیں ہیں۔
گنڈا پور نے کہا کہ ’جو آج ہمارے ساتھ ہورہا ہے کل جب آپ کے ساتھ ہوگا تو میں بھی دیکھوں گا، میں ایک ہیں اور ایک ہو کر آگے بڑھنا اور اب جان ہی کیوں نہ چلی جائے عمران خان کو رہا کرکے ہی دم لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں آپ کو عمران خان کا پیغام دے رہا ہوں، ’وہ نومبر کے مہینے میں احجاج کی کال دینے والے ہیں‘ اسی مہینے میں عمران خان کال دیں گے، اور وہ کال یہ ہوگی کہ اگر میت گھر نہ آئے تو ہمارے جنازے پڑھ لینا، ہم تب تک واپس نہیں آئیں گے جب تک بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کرائیں گے۔