0

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکہ ،ایک شخص جاں بحق، 10 سے زائد افراد زخمی

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق 20 افراد سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

پولیس اور ریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، بم ڈسپوزل ٹیم کو طلب کر لیا گیا ہے اورسول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق دھماکہ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ہوا، جعفر ایکسپریس جس نے پشاور کیلئے روانہ ہونا تھا وہ ابھی پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply