0

وینیٹی نمبر پلیٹس سکیم شروع،مفتی عبد القوی کو مفتی 1 نمبر پلیٹ بطور سونئیر پیش

محکمہ ایکسائز نے وینیٹی سکیم سے آگاہی کےلیے نمایاں شخصیات کو اعزازی پلیٹس دینا شروع کردی ہیں۔

مشہور پرسنیلیٹز کو انکے پسندیدہ نمبر بطور سونئیر دیئے جارہے ہیں،وینیٹی سکیم کے تحت کوئی بھی شہری اپنی پسندیدہ نمبر پلیٹ بنواسکے گا۔

مفتی عبد القوی کو مفتی 1 نمبر پلیٹ بطور سونئیر دی گئی،افتخار ٹھاکر کو ٹھاکر 9 کی نمبر پلیٹ بطور سونئیر دی گئی ہے۔

ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کا کہنا ہے ہمارا مقصد شہریوں کو اس سکیم سے آگاہی دینا ہے،اب شہری اپنی مرضی کی نمبر پلیٹس آسانی سے بنوا سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply