سپریم کورٹ آف پاکستان سے کمپیوٹر چوری ہوگئے جس کا مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کرلیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کے آغاز کے موقع پر 2 عدد کمپیوٹر چوری ہوگئے۔ مقدمہ ڈائریکٹر آئی ٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں سپریم کورٹ کے دو ملازمین کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق 131 کمپیوٹر کمرہ نمبر 306 میں رکھے گئے تھے، 2 عدد سی پی یو بمعہ ایل سی ڈی غائب پائے گئے۔
متن میں کہا گیا کہ سی سی ٹی وی میں دو ملازمین کو مشکوک پایا گیا ہے، دونوں کے خلاف قانون کارروائی کی جائے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کا آغاز آج سے ہوگا۔ اس حوالے سے تقریب سپریم کورٹ کے کورٹ روم نمبر میں جاری ہے، تقریب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی خطاب کیا۔
نئے عدالتی سال کی تقریب سے اٹارنی جنرل، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی خطاب کریں گے۔ تقریب میں وکلاء کی بڑی تعداد بھی شریک ہے۔