0

پی آئی اے کا جشن آزادی پر کرایوں میں حیرت انگیز رعایت کا اعلان

پی آئی اے نے جشن آزادی پر مسافروں کے لیے کرایوں میں رعایت کا اعلان کیا ہے۔

پی آئی اے کے مطابق مسافروں کے لیے اندرون ملک فضائی سفر پر 14 فیصد رعایت ہوگی ،رعایتی ٹکٹ صرف 14 اگست کےلیے ہوں گے۔

پی آئی اے نے ٹورنٹو سے پاکستان کے لیے بھی 14 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے،14اگست تک خریدے گئے ٹکٹس پر14 نومبر تک سفر کیا جا سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply