0

خوشی ہے کہ بیٹے نے ملک کا نام روشن کیا، والدہ ارشد ندیم

پیرس اولمپکس میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے والے اتھلیٹ ارشد ندیم کی والدہ نے کہا کہ خوشی ہے کہ بیٹے نے ملک کا نام روشن کیا۔

پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو ایونٹ میں پاکستان کو گولڈ میڈل جتوانے والے ارشد ندیم کی والدہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بیٹے کی کامیابی کے لیے بہت دعائیں کی، خوشی ہے کہ بیٹے نے ملک کا نام روشن کیا۔

ارشد ندیم کی کامیابی پر ان کے گھر کے باہر جشن منایا گیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کی والدہ کا کہنا تھا کہ پوری قوم نے بھی میرے بیٹے کی کامیابی کے لیے دعا کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بیٹے کے استقبال کے لیے پھول لے کر جاؤں گی۔اس موقع پر ارشد ندیم کی بہن کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے میرے بھائی کی میڈل جیتنے کی دلی خواہش پوری کردی۔

ارشد ندیم کے بھائی نے کہا کہ کم وسائل کے باوجود ارشد ندیم نے ریکارڈ تھرو کی، حکومت سے بھی اپیل ہے کہ ارشد ندیم سے کیا وعدہ پورا کرے،ارشد ندیم کے بھائی نے کہا کہ حکومت گاؤں میں گراؤنڈ بنانے کا اپنا وعدہ پورا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply