0

پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد سائیکل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا

پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ دنوں اضافے کے بعد ملک بھر میں سائیکل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

ایک طرف جہاں پیٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں وہیں مختلف شہروں میں سائیکل کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ خریداری بڑھنے سے سائیکل کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق ایک ماہ کے اندر سائیکل کی قیمتیں 28.3 فیصد بڑھ گئیں جبکہ سائیکل کی قیمتوں میں سالانہ 14.14 فیصد کا بھی بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply