0

گرمی میں ’او آر ایس‘ کے حیرت انگیز فائدے

موسم گرما میں جسم کو جھلسا دینے والی دھوپ، پسینے کا اخراج اور گرم ہوائیں انسان کے جسم میں پانی کی کمی کا بڑا سب ہیں جسے پورا کرنا بے حد ضروری ہے۔

ملک بھر میں شدید گرمی کے درمیان پانی کی کمی کو روکنے کے لیے اورل ری ہائیڈریشن سلوشن (او آر ایس) کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اس شدید گرمی میں صحت پر زیادہ درجہ حرارت کا سب سے بڑا اثر ڈائریا کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ اس سے پیچش اور ڈائریا جیسی بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں۔

او آر ایس ’اورل ری ہائیڈریشن سلوشن‘ کا مخفف ہے۔ اس محلول کو اورل ری ہائیڈریشن تھراپی کے ایک حصے کے طور پر پانی کی کمی کو روکنے یا علاج کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

پانی کی کمی کو روکنے کے لیے لوگ اکثر سستے اور مؤثر او آر ایس کا انتخاب کرتے ہیں، او آر ایس میں جسم کے لیے متعدد ضروری الیکٹرو لائٹس اور گلوکوز ہوتے ہیں جنہیں استعمال کرنے سے پہلے پانی میں ملانا ضروری ہے۔

او آر ایس کے فوائد

او آر ایس بازار سے خریدے جانے کے علاوہ گھر میں آسانی سے دستیاب اجزاء کو ملا کر بھی بنایا جاسکتا ہے۔ او آر ایس ڈائریا کی بیماریوں کے بعد پانی کی کمی سے ہسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت کو کم کرتا ہے۔

او آر ایس کیوں ضروری ہے؟

ماہرین کے مطابق او آر ایس کو اس صدی کا سب سے اہم طبی علاج کہا جاتا ہے، اس کے لیے کسی مہارت یا طبی علم کی ضرورت نہیں ہے اور اس لیے یہ دنیا کے دور دراز علاقوں میں بھی جان بچاتا ہے جہاں صحت کی رسائی تک نہیں ہے۔

Comments

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply