وہاب شاہ ریلوے اسٹیشن کے قریب عوام ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔
کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس کے کپ لنک ٹوٹنے گئے،مسافر ٹرین کے کپ لنک ٹوٹ کے باعث چلتی ٹرین 2 حصوں میں تقسیم ہو گئی۔
ایک مسافر کا کہنا ہے کہ وہاب شاہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین اسپیڈ میں کمی کی وجہ سے حادثے سے بچ گئی۔
اسٹیشن ماسٹرکے مطابق کپ لنک دوبارہ جوڑ کر مسافر ٹرین کو روانہ کردیا گیا ہے،دونوں ریلوے ٹریک بھی بحال کر دئیے گئے ہیں۔