0

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے تمام افسران و ملازمین کیلئے بائیو میٹرک حاضری لازمی

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے تمام افسران و ملازمین کیلئے بائیو میٹرک حاضری لازمی قرار دیدی گئی ہے۔

حاضری نہ لگانے والے 68 افسران و ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا،بائیو میٹرک حاضری نہ لگانے والے افسران و ملازمین سے 7 دنوں میں شوکاز پر جواب طلب کیا گیا ہے۔

جن افسران و ملازمین کو شوکاز جاری ہوئے ان میں پراجیکٹ مینجرز، مینجرز، ڈپٹی مینجرز، سیکشن آفیسر، ڈرائیور نائب قاصد سمیت دیگر سٹاف شامل ہے۔

سپیکرقومی اسمبلی کو بائیو میٹرک نہ کروانے والے ملازمین کی شکایات ملی تھیں۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق بائیو میٹرک حاضری نہ لگانا مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے،بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنایا جائے ورنہ تادیبی کارروائی ہو گی۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply