0

بینظیر انکم

آئی ایم ایف کے مطالبے پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت اگلے بجٹ میں ریکارڈ 593 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی روشنی میں مجوزہ 593 ارب کی رقم کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

آئی ایم ایف اگلے مالی سال کے لیے تقریباً 518 ارب روپے کی ابتدائی رقم سے مطمئن نہیں تھا۔ اگلے بجٹ کیلیے مختص کی گئی رقم رواں مالی سال سے121 ارب روپے یا 26 فیصد زیادہ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مجوزہ 593 ارب روپے مختص کرنے کا مقصد نقد معاوضے کو بڑھانا اور اس سے مستفید ہونے والوں کی فہرست میں مزید لوگوں کو شامل کرنا ہے۔

رواں مالی سال بی آئی ایس پی کفالت پروگرام میں 3 لاکھ خاندانوں کا اندراج کیا گیا ہے جس سے کل تعداد 9.3 ملین ہو گئی ہے ، اگلے مالی سال میں مستفید ہونے والوں کی تعداد 9.6 ملین سے 9.7 ملین کرنے کی تجویز ہے۔ سہ ماہی معاوضے کو  10,500 روپے سے 13 ہزارروپے کرنے کی تجویز ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply