0

پاک بھارت کشیدگی: سعودی وزیرمملکت خارجہ امور اسلام آبادپہنچ گئے

سعودی وزیرمملکت خارجہ امور عادل ا لجبیر پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

سعودی عرب کے سفیر اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے سعودی وزیرمملکت خارجہ امور کا استقبال کیا۔

سعودی وزیرمملکت عادل الجبیر پاک بھارت کشیدگی پر  تبادلہ خیال کریں گے۔

پاکستان آمد سے قبل سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے بھارت کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر سے ملاقات کی۔

اپنے دورہ پاکستان میں وہ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply