0

لاہور ائیر پورٹ پر ریڈ الرٹ جاری

لاہور ائیر پورٹ پر ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس سمیت تمام اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر آنے اور جانے والی تمام پروازوں کو کچھ دیر کیلئے معطل کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی کلیئرنس ہونے کے بعد پروازوں کی آمد و رفت شروع ہوگی، اندرون و بیرون ملک جانے والے مسافروں کو لاؤنج میں ہی منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسافروں کے جاری ہونے والے بورڈنگ کارڈ بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں، ائیرپورٹ پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

کار پارکنگ سمیت دیگر جگہوں پر پولیس اور ائیرپورٹ فورس نے پٹرولنگ شروع کردی، ذرائع کا کہنا ہے کہ کشیدہ حالات کے پیش نظر یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply