0

ایل او سی پر بھارتی جارحیت، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، متعدد چیک پوسٹیں تباہ کر دیں

ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا، متعدد چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔

ایل ا و سی پر پاک فوج کی بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی جاری ہے، بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج کی کئی چیک پوسٹیں تباہ کردیں۔

پاک فوج نے کیلر سیکٹر میں ڈوبہ مور پوسٹ، بٹالین ہیڈ کوارٹر سوجی اورپیر کانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس مکمل تباہ کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان پوسٹوں کی تباہی سے بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھاناپڑا، پاک فوج اس سے قبل بھی کئی بھارتی چیک پوسٹ تباہ کرچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply