0

حاجی پیرسیکٹر میں پاک فوج کی مؤثر کارروائی، بھارتی جھنڈا زیارت پوسٹ تباہ

بھارت کی جانب سے حاجی پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی “جھنڈا زیارت” پوسٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی پر پاک فوج نے فوری ردعمل دیتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جھنڈا زیارت پوسٹ کی تباہی کے نتیجے میں بھارتی فوج کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے، یہ کارروائی بھارتی افواج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے تسلسل میں کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائیوں سے متعدد بھارتی چیک پوسٹیں تباہ ہو چکی ہیں۔

پاکستانی افواج لائن آف کنٹرول پر ملکی خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply