نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کسٹمز کے عامر راشد شیخ کو ڈائریکٹر انٹیلی جنس انویسٹیگیشن حیدرآباد سے تبدیل کر دیا گیا،عامر راشد کو چیف ایف بی آر ہیڈ کوارٹر تعینات کیا گیا ہے۔
طیبہ کیانی کو چیف ایف بی آر ہیڈ کوارٹر سے لاہور بھجوا دیا گیا،گریڈ 20 کے افسر اکرم چوہدری کلیکٹر کسٹمز حیدرآباد سے فیصل آباد تبدیل ہوگئے۔
سعید وٹو کو کلیکٹر کسٹمز فیصل آباد سے تبدیل کر کے کوئٹہ بھجوا دیا گیا،حارث انصاری کو ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹیگیشن لاہور سے تبدیل کر کے حیدرآباد تعینات کیا گیا ہے۔
ارشد خان کو کلیکٹر کسٹمز گلگت بلتستان سے ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ اسلام آباد لگا دیا گیا،گریڈ 20 کے افسر تسلیم اختر کلیکٹر کسٹمز اپریزمنٹ کوئیٹہ سے کراچی تبدیل ہوگئے، ان کے پاس کلیکٹر کسٹمز ڈائرکٹوریٹ تفتان کا اضافی چارج بھی تھا۔
یاسین مرتضیٰ ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ نارتھ اسلام آباد سے کوئٹہ تعینات ہوگئے،انہیں کلیکٹر کسٹمز اپریزمنٹ تفتان کی اضافی ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئی ہیں۔
گریڈ 19 کے افسر غلام مصطفی کو کلیکٹر کسٹمز گلگت بلتستان لگایا گیا ہے،گریڈ 19 کی افسر مونا محفوظ کو ڈائریکٹر آئی پی آر انفورسمنٹ کراچی سے تبدیل کر کے حیدرآباد بھجوا دیا گیا ہے۔