0

موسلا دھاربارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیش گوئی کر دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے بالائی خیبر پختونخوا،خطۂ پوٹھوہار،اسلام آباد ،شمالی بلوچستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل صبح سےچترال ، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر،بٹگرام ، مالاکنڈ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان ، کوہاٹ، کرک ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند ، خیبر، کرم،مری،گلیات ،راولپنڈی، اٹک ، جہلم،چکوال،بھکر،میانوالی،خوشاب،نورپور تھل،سرگودھا، منڈی بہاؤالدین،گجرات،گوجرانوالہ،لاہور،سیالکوٹ،نارووال، قلات، مستونگ، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پشین، موسی خیل، بارکھان اورژوب میں چند مقامات پرآندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply