آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹریکٹرز اور کیڑے مار ادویات پر ٹیکس چھوٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے آئی ایم ایف نے پاکستان کو اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ بتدریج ختم کرنے کی ہدایت کی ہے،ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سے ٹریکٹرز کی لاگت بڑھنے کا امکان ہے۔
ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے مجموعی طور پر آئندہ مالی سال میں 30ارب روپے کا ٹیکس ریونیو حاصل ہونے کی توقع ہے،ٹریکٹرز اور کیڑے مارادویات پر ٹیکس استثنی ٰ کے خاتمے سے زرعی لاگت مزیدبڑھ جائے گی۔
ذرائع کے مطابق زرعی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے،یاد رہے کسانوں کو ریلیف کےلیے رواں مالی سال ٹریکٹرز اور کیڑے مارادویات کو سیلز ٹیکس سے چھوٹ حاصل ہے۔