وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو معافی کی آفر موجود ہے تاہم معافی مانگنا یا نہ مانگنا انکی کی مرضی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر نے واشگاف الفاظ میں کہا جو لوگ 9 مئی میں ملوث ہیں وہ معافی مانگیں۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ شہدا کو نشانہ بنایا گیا، قومی ہیروز کے مجسموں کو مسمار کر کے کیا پیغام دیا گیا۔
9 مئی کسی شخص کی انا نہیں ملک کی انا کی بات ہے، اس دن مئی کو جو ہوا وہ پاکستان کی انا اور آبرو پر حملہ تھا،ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے پریس کانفرنس کی ان پر بھی قانون کا اطلاق ہوتا ہے۔
قبل ازیں سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وہ 9 مئی کا سب سے بڑ ا ذمہ دار بانی پی ٹی آئی کو سمجھتے ہیں کیونکہ وہ اقتدار کے لئے ملک اور ملک کی سالمیت کو داؤ پر لگا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا لیکن 9 مئی پر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ وعدہ کرتے ہیں کہ نو مئی جسے واقعات دوبارہ نہیں ہوں گے جنھوں نے توہین کی انکو قیمت ادا کرنا پڑے گا۔