محکمہ موسمیات نے شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں، آزاد کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پربھی بارش ہونے کاامکان ہے۔
اسلام آباد اور گر د و نواح میں موسم گرم اور خشک جبکہ مری،گلیات اورگردونواح میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی ہے، مستونگ،زیارت، قلعہ عبداللہ اورقلعہ سیف اللہ میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، قلات، موسیٰ خیل اورژوب میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے، کرم،باجوڑ، مہمند، خیبر، سوات،چترال، دیراورکوہاٹ میں بھی بارش ہو گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی گرمی کی شدت برقراررہے گی، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، آج کراچی کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں گرمی کی شدت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہو گی، اس وقت مغربی سمت سے 11کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں، کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔