لاہور: میٹرو بس منصوبے پر نجی کمپنی نے معاہدے کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے 50 ملازمین کو اچانک نوکریوں سے نکال دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق میٹرو بس کے برقی زینے فعال رکھنے کے لیے نجی کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا۔ معاہدے کے مطابق نجی کمپنی نے ہر اسٹیشن پر 2 ملازم تعینات کرنے تھے۔
معاہدے کے آغاز پر نجی کمپنی نے ہر میٹرو اسٹیشن پر 2 ملازم تعینات کیے تاہم مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نجی کمپنی نے 50 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:
نجی کمپنی کی جانب سے بغیر کسی نوٹس کے ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا اور معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 5 اسٹیشنز کے برقی زینوں پر ایک ملازم تعینات کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نجی کمپنی کی جانب سے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سے تمام ملازمین کی تنخواہ لی جا رہی ہے۔ نجی کمپنی کی طرف سے ملازمین کو نوکریوں سے نکال کر خود پیسے ہڑپ کیے جا رہے ہیں۔