0

مسلح افواج کے افسران اور جوانوں میں اعزازات تقسیم

لاہور کور کے زیراہتمام فوجی اعزازات دینے کی تقریب ہوئی ،کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

افسروں اور جوانوں کو ستارہ امتیاز ملٹری، تمغہ امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت نوازا گیا،25 افسروں کو ستارہ امتیاز ملٹری اور 27 افسران کو تمغہ امتیاز ملٹری دیا گیا۔

تقریب میں 18 شہید سپاہیوں کو تمغہ بسالت عطا کیا گیا، شہید سپاہیوں کے اہل خانہ نے فوجی اعزازات وصول کیے۔

علاوہ ازیں پشاور کور میں بھی فوجی اعزازات سے نوازنے کی تقریب کا انعقاد ہوا،کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات مہمان خصوصی تھے۔

فوجی افسروں اور جوانوں کو ستارہ امتیاز (ملٹری)، تمغہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا،چار شہید جونیئر کمیشنڈ افسروں اور 29 سپاہیوں کے رشتہ داروں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

5افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 15افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا،تقریب میں اعلیٰ افسران اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply