پنجاب حکومت نے تاریخی میلہ چراغاں شالامار باغ میں دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میلہ 11 سے 14 اپریل تک مادھو لال حسین کے دربار اور شالیمار باغ میں منعقد ہو گا،4روزہ میلے میں دن اور رات کے اوقات میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
میلے میں شاہ حسین کی تعلیمات پر مبنی پینل ڈسکشنز، لیکچرز اور پنجابی مشاعرہ ہو گا،محفل سماع، ہیر گوئی کے علاوہ کھانوں کے اسٹالز اور دستکاری کا بازار سجایا جائے گا۔
تاریخی طور پر مشہور الاؤ بھی روشن کیا جائے گا، جہاں عقیدت مند چراغاں کریں گے۔









