0

اوورسیز پاکستانیوں سے زیادتی برداشت نہیں ، پاسپورٹ بلاک ہونے کی تحقیقات کی جائیں ، چوہدری سالک

وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکسانیز چوہدری سالک حسین نے اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک ہونے کے معاملے نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دیدیا۔

پاکستان بزنس فورم فرانس نے اوور سیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک ہونے کا معاملہ چوہدری سالک حسین کے سامنے اٹھایا تھا جس کا وفاقی وزیر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔

چوہدری سالک حسین نے کہا کہ  یہ انتہائی نازک مسئلہ ہے، معاملے کی فوری انکوائری کی جائے، سمندر پار  پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں، انہیں ناجائز تنگ نہ کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں سے زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی، ائیرپورٹس پر سمندرپارپاکستانیوں کے لیے فیسیلٹیشن ڈیسک بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply