سعودی عرب سمیت مختلف ممالک سے 100 سے زائد پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔
ڈی پورٹ ہونے والوں سے تحقیقات کے بعد بیشترکو ریلیز کر دیا گیا، بعض مسافروں کوتحقیقات کے لیے سینٹر منتقل کر دیا ہے۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق بے دخل کئے گئے پاکستانیوں میں سے دو کی اصلی پاسپورٹ جبکہ بعض کے پاس ایمرجنسی پاسپورٹ پرسعودی عرب،عراق، دبئی، یو اے ای، عمان، قطرسمیت مختلف ممالک سے رپورٹ کیا گیا۔
ڈی پورٹ ہونے والے افراد مختلف پروازوں کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے، ملک بھر کے مختلف ایئرپورٹس پر ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں سے ابتدائی تحقیقات بھی کی گئی انہیں مختلف الزامات کے تحت ڈی پورٹ کیا گیا۔