قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی نصف سنچری بنا لی۔
آسٹریلیا کیخلاف ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں صائم ایوب نے ففٹی مکمل کی ، اس سے پہلے میلبورن میں کھیلے جانے والے ایک روز میچ میں ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب ایک رن بنا کر پویلین لوٹے تھے۔
اس کے علاوہ صائم ایوب نے 6 ٹیسٹ میچوں کی 12 اننگز میں 5 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں تاہم ابھی تک سنچری اسکور کرنے سے محروم رہے ہیں۔









