0

وزیراعظم نے ملک بھر میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے آج وزیراعظم ہاؤس میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا  جس کے تحت ملک بھر میں 7 روزہ مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کے خاتمے کے لیے کام کرے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ آج ہم نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا ہے اور یہ مہم قابل ٹیم کی نگرانی میں شروع ہورہی ہے۔یہ بیماری پاکستان کی سرحدوں سے چلی جائے گی اور پھر کبھی نہیں لوٹے گی۔

انہوں نے مہم کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ہمیں یقینی بنانا ہے کہ ملک سے پولیو کا کوئی مریض نہ ہو۔ انشااللہ پولیو کے پاکستان سے مکمل خاتمے کیلیے ہماری کوششیں ضرور رنگ لائیں گی۔

وزیراعظم نے انسداد پولیو کے بین الاقوامی شراکت داروں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اجتماعی کوششوں سے وطن عزیز کو پولیو سے پاک کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply