نامور پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور سابق سینئر وائس پریذیڈنٹ ہم نیٹ ورک اطہر وقار عظیم حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔
اطہر وقار عظیم کی تدفین منگل کو کراچی میں ہو گی ، ان کی عمر 76 برس تھی ، وہ ہم نیٹ ورک کے بانی اراکین میں شامل تھے ، ہم ٹی وی ، ہم مصالحہ اور ہم نیوز سمیت دیگر چینلز کی لانچنگ ٹیم کا حصہ تھے۔
اطہر وقار عظیم پی ٹی وی میں ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز اور جنرل مینیجر کراچی سینٹر بھی رہے ، انہوں نے کئی سربراہان مملکت ، وزرائے اعظم اور دلیپ کمار سمیت کئی شوبز اسٹارزکے انٹرویوز پروڈیوس کیے، بھارت کیخلاف شارجہ کے تاریخی میچ کو بطور پروڈیوسر کور کیا تھا۔
اس کے علاوہ انہوں نے ورلڈ کپ 1987 ، کرکٹ ،ہاکی اور اسکواش سمیت کھیلوں کے کئی ایونٹ کور کیے ، انہوں نے پسماندگان میں ایک بیٹا چھوڑا ہے۔