0

محمود الرشید

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں محمود الرشید کے بیٹے ڈاکٹر حسن محمود کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق محمود الرشید کے بیٹے ڈاکٹر حسن محمود کو اسلام آباد میں گرفتار کرکے تھانہ سنگجانی منتقل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر حسن محمود ساتھیوں کے ہمراہ سنگجانی جلسہ گاہ جا رہے تھے۔

یاد رہے آج تحریک انصاف کا سنگجانی کے علاقے میں جلسہ کر رہی ہے ، انتظامیہ نے اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا کو پنجاب سے ملانے والے اٹک پل کو بھی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply