0

جنوبی وزیرستان میں بم دھماکا ، قبائلی رہنما کا بیٹا جاں بحق ، 3 زخمی

جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں بم حملے میں قبائلی رہنما کا بیٹا جاں بحق جبکہ رہنما سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں ملک جمیل وزیر سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تاہم اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی قبائلی رہنما کا بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

پولیس نے کہا کہ ملک جمیل وزیر علاقہ کڑیکوٹ سے وانا بازار جا رہے تھے، نامعلوم افراد کی جانب سے کڑیکوٹ بازار کے قریب سڑک کے کنارے نصب بم پھٹ گیا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، دھماکا ریموٹ کنٹرول کا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply