0

گورنرسندھ کا مفت اسکالر شپس کا اعلان، گورنرہاؤس میں سیل قائم

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے بیرون ملک تعلیم کے خواہش مند طلبا کے لیے فری اسکالر شپس کا اعلان کر دیا۔ فری اسکالرشپ حاصل کرنیوالوں کیلئے گورنر ہاؤس میں سیل بنا دیا گیا۔

گورنر نے کہا کہ اسکالرشپ پروگرام میں سندھ کے طلبا حصہ لے سکتے ہیں میرٹ پر پورا اترنے والے کو اسکالرشپ پر بیرون ملک بھیجا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ معاشی صورتحال کی وجہ سے ملک کمزور ہو گیا ہم قومیتوں، فرقوں، لسانیت میں تقسیم ہو چکے ہیں ہم معاشی حب میں رہتے ہیں لیکن سب سیزیادہ مسائل ہمارے ہیں اس معاشی حب میں نہ بجلی ہے، نہ پانی اورنہ ہی گیس، گورنرہاؤس کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پہلے سیاسی جماعتوں کو ووٹ دیتے ہیں اس کے بعد انھیں برا بھلا کہ کر اگلے کا انتظار کرتے ہیں میں دعوی کرتا ہوں کہ میں نے گورنر ہاؤس میں نظام کو بدلا ہے، بیس مہینوں میں 22 لاکھ لوگ گورنر ہاؤس وزٹ کرچکے ہیں آج گورنر ہاؤس کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہوئے ہیں اس گورنر ہاؤس کی دیوار گرا کر وہاں سے آئی ٹی یونیورسٹی کا گیٹ تعمیر کرایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply