مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کی وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے فنڈز بارے وضاحت آگئی۔
مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے سیلری اخراجات میں پچھلے سال 41 سے44کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے،وفاق کی جانب سے تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ سے سیلری فنڈز میں مزید اضافہ ہوگا۔
نان سیلری اخراجات میں پچھلے سال کے مقابلے میں25کروڑ روپے تک کمی ہوئی ہے،وزیراعلیٰ کی اختیاری اور خفیہ فنڈز میں51 کروڑ روپے اضافی رکھے گئے ہیں۔
فنڈز مختض کا مطلب فنڈز جاری کرنا نہیں سال کے آخر میں اخراجات کا پتہ چلتا ہے،زیادہ فنڈز غیر متوقع سیکیورٹی یا ڈیزاسٹر صورتحال کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا آئی ایم ایف شرائط کی وجہ سے صوبائی حکومت ضمنی بجٹ بھی نہیں دے سکتی۔









