0

اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت کی چوتھی منزل پر آگ لگ گئی ، فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ اسٹاک ایجنٹ کے کمرے میں لگی جس پر قابو پانے کیلئے 6 گاڑیاں طلب کی گئی ہیں ، عمارت میں موجود لوگوں کو نکال لیا گیا۔

یاد رہے اسٹاک ایکسچینج میں صبح ساڑھے نو بجے کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہوتا ہے اور آج کاروباری ہفتے کا پہلا دن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply