0

ڈیرہ اسماعیل خان

ڈیرہ اسماعیل خان اور لیہ میں ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہو گئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں گاؤں المرکلاں سے آتے ہوئے کار کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 4 افراد چل بسے ، حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں لیہ میںنواں کوٹ کے قریب مسافر بس الٹنے سے 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ، بس حادثے میں ایک ہی خاندان کے 35 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس لاہور سے کروڑ لعل عیسن جا رہی تھی ، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply