0

نواز شریف حلفا کہیں میں انتخابات جیتا ہوں تو ہم سب چھوڑ دیں گے، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ نواز شریف حلفا ًکہیں میں انتخابات جیتا ہوں تو ہم سب چھوڑ دیں گے، ہم مینڈیٹ چوری ہونے پر سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے جارہے ہیں۔

اسد قیصر ایک بیان میں کہا کہ نواز شریف کو لاہور میں شکست ہوئی، نوازشریف حلفا کہیں کہ میں انتخابات جیتا ہوں تو ہم سب چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کا خیال ہے کہ ہم خاموش بیٹھے ہوئے ہیں، لیکن ہم بیٹھے ہوئے نہیں اپنی تیاری کررہے ہیں اور انہیں سرپرائز دیں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام وفاقی اتحادی حکومت کے خلاف متحد ہونے کے قریب پہنچ گئے ، مولانا فضل الرحمان کے تحفظات سابق چیئرمین پی ٹی آئی تک پہنچادیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کر ادی ہے ، مولانا فضل الرحمان سے معاملات طے کرنے کیلئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی مذاکراتی کمیٹی کی سربراہی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

مذاکراتی کمیٹیاں متفقہ حکمت عملی مرتب کریں گی، متفقہ حکمت عملی کیلئے احتجاجی تحریک سمیت دیگر نکات پر پہلے اتفاق رائے کیا جائے گا، اور اتفاق رائے کی صورت میں مولانا فضل الرحمان اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی دستخط کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply