0

نیلوفر بختیار کی ”آرٹ آف پیرنٹنگ“ اقدام پر اسٹیئرنگ کمیٹی کے پہلے اجلاس

اسلام آباد: قومی کمیشن برائے وقار نسواں (این سی ایس ڈبلیو) کی چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے ”آرٹ آف پیرنٹنگ“ اقدام پر اسٹیئرنگ کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں شراکتی تنظیموں آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک، قائداعظم یونیورسٹی سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائیکالوجی، آغا خان یونیورسٹی اور دختران پاکستان نے شرکت کی۔

پالیسی فریم ورک پر تبادلہ خیال اور اس کو آگے بڑھانے کے لیے وزارت اطلاعات، وزارت انسانی حقوق، وزارت صحت اور پاکستان ٹیلی ویژن کے اہم نمائندے بھی میٹنگ کا حصہ بنے۔

میٹنگ میں ٹرینر ٹریننگ کے لیے گائیڈ بکس آغوش اور پرورش پر جامع بات چیت کی گئی، یہ گائیڈ بکس پیدائش سے لے کر 19 سال تک کی عمر تک بچوں کی نشوونما اور دیکھ بھال کے ضروری پہلوؤں کا احاطہ کریں گی، جس میں ضروری توجہ، پرورش کے لیے ضروری خصائص، اور مختلف ترقیاتی مراحل کے لیے مناسب علاج کی تفصیل دی جائے گی۔

چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں تمام شراکت دار تنظیموں کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ معذور بچوں، ٹرانس جینڈر بچوں کی نشوونما اور جنسی استحصال کے بعد آبادکاری پر توجہ مرکوز کرنے والے خصوصی ابواب ان گائیڈ بک کا حصہ لازمی بنائے جائیں۔

شرکاء نے گائیڈ بکس کے ابواب کا گہرائی سے جائزہ لیا اور قیمتی تجاویز پیش کیں۔ پالیسی کا باضابطہ آغاز اور مختلف شراکت داروں کو کاموں کی تقسیم پر بھی مشاورت کی گئی۔

مختلف وزارتوں سے نئے شامل ہونے والے نامزد افراد کی شمولیت کو بڑھانے پر زور دیا گیا اور کہا گیا کہ انہیں اس قومی مقصد میں اپنی مہارت کا حصہ ڈالنے کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply