0

قانون چیلنج

پنجاب اسمبلی سے منظور کیا جانے والا ہتک عزت کا قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

ایڈووکیٹ ندیم سرور کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ہتک عزت قانون آئین اور قانون کے منافی ہے، ہتک عزت قانون میں صحافیوں سے مشاورت نہیں کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ  ہتک عزت آرڈینیس اور ہتک عزت ایکٹ کی موجودگی میں نیا قانون نہیں بن سکتا ،عدالت ہتک عزت کے قانون کو کالعدم قرار دیکر اس پر عمل روکے۔

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والا ہتک عزت بل گزشتہ رات قائم مقام گورنر ملک احمد خان کے دستخط کے بعد باقاعدہ قانون بن چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply