0

راولپنڈی فوڈ اسٹریٹ پر بھی ڈرون حملہ

اسلام آباد: راولپنڈی، لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بھارتی ڈرونز تباہ کر دیئے گئے۔

بھارت کی جانب سے ایک بار پھر دراندازی شروع کر دی گئی۔ ملک کے مختلف شہروں میں بھارتی ڈرونز کو مار گرایا گیا۔ جس کی آئی ایس پی آر نے بھی تصدیق کر دی۔

راولپنڈی فوڈ اسٹریٹ کے قریب ڈرون گر کر تباہ ہو گیا۔ جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوڈ اسٹریٹ کو سیل کر دیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: 

دوسری جانب لاہور کے علاقے والٹن اور برکی کے علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ جبکہ والٹن کے علاقے میں مزید 3 ڈرونز گرائے جانے کی اطلاع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply