وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے رواں سیزن کیلئے گندم خریداری کے عمل کا افتتاح کردیا۔
علی امین گنڈا پور نے کہا خیبر پختونخوا کے مقامی کسانوں سے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جائیگی۔
مجموعی طور پر 29 ارب روپے مالیت کی گندم خریدی جائے گی،کسانوں کی خوشحالی اور سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کنٹرول روم کےقیام کے علاوہ آن لائن ایپ متعارف کرائی گئی ہے۔