9مئی کو سیاسی طور پر مشتعل ہجوم نے ملک بھر میں کہرام مچایا،مشتعل ہجوم نے سرکاری املاک ، فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا،واقعات سے ملک کا تاثر بری طرح متاثر ہوا۔
پرتشدد واقعات سے صرف پاکستان کے دشمنوں کے مفادات پورے ہوئے،حملے ریاستی رٹ ، قانون کی حکمرانی اور ادارےکمزور کرنے کی کوشش تھے،پرامن مظاہرے اور تعمیری تنقید جمہوریت کی روح ہیں۔
آئین پاکستان میں اجتماع اور اظہار رائے کے بنیادی حقوق دیے گئےہیں،بنیادی حقوق کو آئین اور قانون کے مطابق انتہائی ذمہ داری سے استعمال کیا جانا چاہیے ،تشدد پر اکسانے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ذمہ دار جمہوریتوں میں سیاسی مفاد کیلئے ریاستی املاک کی تباہی ، توڑ پھوڑ کبھی نہیں دیکھی ،انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج اور اس کے اداروں پر فخر کا اظہارکیا۔
صدر مملک کا کہنا تھا پاکستانی مسلح افواج مختلف خطرات سے قوم کے دفاع میں پیش پیش رہی ہیں،9مئی کو تشدد کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے ،پاکستان کو پہلے ہی متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔
سیاسی قوتوں کے غیر ذمہ دارانہ عمل سے ترقی کا عمل متاثر ہوتاہے ،سیاسی قوتوں کے غیر ذمہ دارانہ عمل سے سماجی و اقتصادی چیلنجز میں بھی مزید اضافہ ہوتاہے۔
تمام جماعتیں سیاسی مذاکرات ، قوم کی درست سمت میں رہنمائی کیلئے کام کریں،سیاسی جماعتیں، پارلیمنٹ، میڈیا اور سول سوسائٹی جمہوریت کو مضبوط کریں،قانون کی حکمرانی ، رواداری، سیاسی مکالمے اور شمولیت کے کلچر کو فروغ دیں۔
صدر مملکت نے ریاستی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم پر افسوس اور مذمت کا اظہارکیا، انہوں نے کہا جھوٹ پر مبنی مہم کے سدباب ، حوصلہ شکنی کیلئے طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے بہتر مستقبل کی تعمیر ، سیاسی تقسیم اور نفرت ختم کرنے کیلئے اجتماعی کوششوں پر زور دیا۔