0

پنجاب اسمبلی میں سانحہ9مئی کے حوالے سے قرارداد جمع

پنجاب اسمبلی میں سانحہ9مئی کے حوالے سے قرارداد جمع کرائی گئی ہے ۔

قرارداد مسلم لیگ ن کی ایم پی اے راحیلہ خادم نے جمع کرائی،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ انتشاری ٹولہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے ،انتشاری ٹولے کا سربراہ مسلسل ریاست کیخلاف زہر اگل رہا۔

قرارداد میں شہدا کے مجسموں کی بے حرمتی اورحساس تنصیبات پرحملوں کی مذمت کی گئی ، مطالبہ کیا گیاایسے کرداروں کو کسی طور پر ملکی سیاست میں حصہ لینے کی پابندی ہونی چاہیے۔

کالعدم مذہبی گروہ سیاست نہیں کر سکتا،9مئی کےکردار وں کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply