سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین حج کی روانگی کل 9 مئی جمعرات سے شروع ہو گی۔
وزارت مذہبی امور کے حکام نے کہا ہے کہ جمعرات کی رات جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے نجی ایئر لائنز کی دو پروازیں عازمین کو لے کر روانہ ہوں گی۔
پہلی پرواز سے 180 عازمین جبکہ دوسری پرواز سے150 عازمین کراچی سے مدینہ منورہ روانہ ہوں گے۔
24 مئی تا 9 جون تک بیشتر پروازیں جدہ ایئرپورٹ پر اتریں گی، فلائٹ آپریشن کے پہلے روز 11 پروازوں کے ذریعے 2160 عازمین سعودی عرب روانہ ہوں گے، اسلام آباد سے 3 پروازوں کے ذریعے 680 عازمین جائیں گے۔
کوئٹہ سے پہلی حج پرواز 11 مئی ،سکھر سے پہلی پرواز 27 مئی کو روانہ ہو گی، 259 حج پروازوں کے ذریعے سرکاری حج سکیم کے 68 ہزار سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچیں گے۔
حج فلائٹ آپریشن 9 جون کو اختتام پذیر ہو گا، 20 جون کو پہلی پرواز حجاج کرام کو لے کر وطن واپس پہنچے گی۔